واشنگٹن:ہندوستان میں کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے درمیان کورونا ویکسین کی دو خوراک کے درمیان فاصلہ کو پہلی لہر کے مقابلے زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔ امریکی صدر جو بائڈن کے چیف میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر انتھونی فاوچی نے ہندوستان میں ٹیکہ کاری خوراک کے درمیان بڑھائے گئے فاصلہ پرکہا کہ ویکسین کی دو خوراک کے درمیان فاصلہ بڑھانے سے لوگوں میں انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھے گا۔