ویکسین کی فراہمی تک سخت سفری پابندیاں برقرار رکھی جائیں: یورپی یونین

   

Ferty9 Clinic

برسلز: یورپی قائدین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی خاطر رکن ممالک سخت سفری پابندیوں پرعمل پیرا رہیں۔ یورپی سربراہی سمٹ کے بعد یورپی کونسل کے چیف شارل میشل نے کہا کہ اس تناظر میں آئندہ کچھ ہفتے انتہائی مشکل ثابت ہو سکتے ہیں۔ ویڈیو سمٹ میں کے بعد یورپی یونین کے 27 اراکین ممالک کے لیڈروں نے ایک اعلان میں کہا کہ کورونا وبا کی صورتحال اب بھی کافی مشکل ہے اس لیے ان کا کہنا تھا کہ جب تک لوگوں کو ویکسین فراہم کرنے کا مرحلہ مکمل نہیں ہوتا، تب تک احتیاط اور سفری پابندیوں پر قائم رہنا بہت ضروری ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر اْرزولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ برطانیہ سے پھیلنے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل اب تمام 27 ممبر ممالک میں پائی جاتی ہے۔