ویکسین کی قلت پر راہول گاندھی کی حکومت پر تنقید

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جمعہ کے روز پھر سے کورونا وائرس کے ٹیکے کی عدم فراہمی پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جون میں ٹیکہ کاری فیسٹیول منانے والے حکومت اب جولائی کا مہینہ شروع ہونے کے باوجود ابھی تک ویکسین کی فراہمی نہیں کر سکی ہے۔ راہول نے ٹویٹ کیا کہ جولائی کا مہینہ آگیا، ویکسین نہیں آئی۔ ویکسین کہاں ہے ؟ واضح رہے کہ راہول کورونا وائرس کے ٹیکے کی کمی کی وجہ سے حکومت پر مسلسل تنقید کرتے رہے ہیں۔ پہلے انہوں نے 18 سے 45 سال کے درمیان عمر کے افراد کو ٹیکے لگانے کی ذمہ داری ریاستوں کے سپرد کرنے پر اعتراض کیا اور اب جب مرکزی حکومت نے مفت ٹیکہ کاری کی مہم شروع کی ہے ، تو وہ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ اس رفتار سے ملک کی پوری آبادی کو دسمبر تک ٹیکے کیسے لگائے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ٹیکے کی قلت دور کرے ۔کورونا بحران میں سب سے پہلے راہول نے ہی قوم کو بیدار کیا تھا۔