ویکسین کی منتقلی کیلئے حیدرآباد ۔ دبئی ایرپورٹ کا معاہدہ

   


حیدرآباد: جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ اور جی ایم آر حیدرآباد ایر کارگو نے کورونا ویکسین کی منتقلی کے سلسلہ میں دبئی ایرپورٹ سے معاہدہ کیا ہے۔ حیدرآباد اور دبئی کے درمیان ویکسین کیلئے راہداری فراہم کرنے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔ کورونا ویکسین کے سلسلہ میں حیدرآباد ایک اہم مرکز کی حیثیت اختیار کرچکا ہے اور اس پس منظر میں یادداشت مفاہمت کی گئی ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ کے سی ای او پردیپ پانیکر اور حیدرآباد ایر کارگو کے سوربھ کمار اور دبئی ایرپوریٹ کارپوریشن کے نمائندے ای بیری نے آن لائین تقریب میں معاہدہ پر دستخط کئے ۔ معاہدہ کے مطابق حیدرآباد اور دبئی ایرپورٹ پر ویکسین سے متعلق شپ منٹس کو ترجیحی بنیادوں پر منتقل کیا جائیگا۔ مینوفیکچرنگ یونٹ سے ایرپورٹ اور کسٹمرس تک سربراہی کے لئے تمام درکار سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ عالمی سطح پر ویکسین کی منتقلی کیلئے حیدرآباد اور دبئی میں ٹرانزٹ سہولت رہے گی۔ دونوں ایرپورٹس پر ویکسین کے تحفظ کیلئے کولڈ اسٹوریج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔