ویکسین کی منظوری قبل از وقت ‘ خطرناک ہوسکتی ہے

   

کانگریس قائد ششی تھرور کا احساس
نئی دہلی ۔کانگریس کے سینئر قائد ششی تھرور نے کہا کہ کوویڈ 19- ویکسین Covaxin کی ہنگامی منطوری قبل ازو وقت ہے اور یہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ویکسین آزمائش کے تیسرے مرحلہ میں ہے ۔ ششی تھرور نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن پر زور دیا کہ وہ ویکسین کی آزمائش مکمل ہونے تک انتظار کرے ۔ اسی دوران ہندوستان Astraz Zeneca ویکسین کے ساتھ ٹیکہ اندازی کا آغاز کرسکتا ہے ۔