نئی دہلی : انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج کہا کہ آکس فورڈ یونیورسٹی اور دوا کمپنی ایسٹراجینیکا کے ذریعہ تیار کی جارہی کورونا ویکسن ‘کوویشیلڈ’ کے ہندوستان میں آخری مرحلے کے انسانی ٹیسٹ کے لئے والنٹیئر کی بھرتی کا عمل پورا ہوگیا ہے ۔آئی سی ایم آر نے جمعرا کو یہ اطلاع دی کہ ہندوستان کو کوویشیلڈ کے انسانی ٹیسٹ کے لئے اس نے پنے واقع ویکسن پروڈیوسر کمپنی سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ساتھ ساجھے داری کی ہے ۔ اس ساجھے داری کے تحت آئی سی ایم آر نے انسانی ٹیسٹ کے لئے منتخبہ سائٹ کی فیس دی ہے جبکہ دیگر اخراجات کو ایس آئی آئی برداشت کررہا ہے ۔پورے ملک میں اس وقت آئی سی ایم آر اور ایم آئی آئی مل کر 15 مختلف مقامات پر کوویشیلڈ کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا انسانی ٹیسٹ کررہے ہیں۔تیسرے مرحلے کے ٹیسٹ کے لئے 31 اکتوبر کو 1600 والنٹیئر کی بھرتی کا عمل پور ہوگیا تھا۔ اس ویکسن کیلئے برطانیہ ،برازیل اور جنوبی افریقہ میں بھی آخری مرحلے کے ٹیسٹ کا کام جاری ہے ۔آئی سی ایم آر کا کہنا ہے کہ ویکسن کے آخری مرحلے کے ٹیسٹ کے نتیجے کی بنیاد پر اس کے تعاون سے ایس آئی آئی اسے ہندوستان میں جلد مہیا کرائیگا۔ایس آئی آئی نے اب تک اس ویکسن کی چار کروڑ خوراک تیار کرلیا ہے ۔