ویکسین کے دو خوراک کے باوجود تین انجینئرس کورونا پازیٹیو

   

Ferty9 Clinic

سورت : گجرات میں سورت میونسپل کارپوریشن سے وابستہ تین انجینئرس کورونا ویکسین کے دو خوراک لینے کے باوجود کوویڈ ٹسٹ میں پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک انجینئر نے حالیہ مجالس مقامی انتخابات میں ڈیوٹی انجام دی۔ ان کے تعلق سے سمجھا جاتا ہیکہ وہ عوام میں موجود رہے اور شاید اسی سبب و ہ کورونا سے متاثر ہوگئے حالانکہ انہوں نے ویکسین لی تھی۔