لندن: برطانیہ نے کوروناویکسین کو پیمنٹ ڈامیج اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ میں اس اسکیم کے تحت ویکسین کے ممکنہ مضر اثرات پر ہرجانہ ادا کیا جاسکے گا۔ ویکسین سے صحت پر شدید مضر اثرات پر متاثرہ فرد کو ایک لاکھ 20 ہزار پاونڈ دیئے جائیں گے۔ گذشتہ روز برطانوی حکومت نے کوروناویکسین کو وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کی منظوری دی جس پر اگلے ہفتے سے عمل ہوگا۔