ویکسین کے نام پر سائبر دھوکہ بازوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ : سائبرآباد پولیس

   


حیدرآباد : سائبر جرائم میں تشویشناک اضافہ کو دیکھتے ہوئے سائبرآباد پولیس نے عوام کو قبل از وقت چوکنا کرنے اور سائبر دھوکہ بازوں کو ناکام بنانے کے اقدامات کا آغاز کردیا ہے ۔ سائبرآباد پولیس نے عوام کو باور کیا ہے کہ وہ کووڈ ۔19ویکسین کے رجسٹریشن میں احتیاط سے کام لیں ۔ کووڈ ویکسین کے تعلق سے عوام میں موجودہ خوف و بے چینی کی آڑ میں سائبر دھوکہ باز سرگرم ہوگئے ہیں ۔ کورونا ویکسین کیلئے قبل از وقت رجسٹریشن کے نام پر آدھار کارڈ اور بینک تفصیلات کے علاوہ موبائیل فون پر حاصل ہونے والے او ٹی پی کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ کمشنر پولیس سجنار نے ایسی حرکتوں سے چوکنا رہنے کی عوام سے اپیل کی ہے اور کہا کہ کورونا ویکیسن کیلئے کسی بھی قسم کا فون صرف دھوکہ ہوگا ۔ اس کیلئے ڈائیل 100یا پھر سائبرآباد سائبر کرائم واٹس اپ نمبر 9490617444 یا پھر شکایتی سیل 9490617310 پر ربط پیدا کریں ۔