سیہور: مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں کووڈ۔19 ٹیکہ کاری کے تحت تیسرے دن 8537 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔ وزیر اعلی ، شیوراج سنگھ چوہان کی پکار پر ضلع میں 11 سے 14 اپریل کوکوڈ ویکسی نیشن فیسٹیول منایا جارہا ہے۔ اس فیسٹیول کے تیسرے دن ضلع کے 84ویکسی نیشن مراکز میں 8537 افراد کو کووڈ کے کی ویکسین لگائی گئی۔ ویکسی نیشن کے مراکز پر لوگ بڑی تعداد میں پہنچے تھے ۔ سی ایم ایچ او ڈاکٹر سدھیر کمار ڈہریا نے بتایا کہ آشٹا میں 2501، بُدنی میں 1214، اچھاور میں 191، نصراللہ گنج میں 1249، شیام پور گنج میں 2479 اور شہرسیہور سمیت ضلعی اسپتال میں 724 افراد کوٹیکے لگائے۔
گئے ہیں۔