ویکیسن لگانے پرکم پابندیوں کا سامنا: وزیر صحت جرمنی

   

Ferty9 Clinic

برلن :جرمن وزیر صحت ڑینز شپاہن کے مطابق جو شہری کورونا ویکسین لگوائیں گے، آئندہ ہفتوں کے دوران انہیں کم پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکیسن لگوانے والے افراد منفی کورونا ٹیسٹ دیکھائے بغیر ہی دکانوں اور شاپنگ سینٹروں میں داخل ہو سکیں گے۔ رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے قرنطینہ بھی لازمی نہیں ہو گا۔ جرمنی نے موسم خزاں تک ملک کے تمام تر افراد کو کورونا ویکیسن لگانے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔