ویگنر گروپ کے سربراہ کی خاموشی سے تدفین

   

ماسکو:روس کے نجی ملیشیا کے سربراہ پریگوژن کو سینٹ پیٹرز برگ کے قبرستان میں خاموشی سے دفنا دیا گیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پریگوزن کی تدفین کے وقت میڈیا کو قریب نہیں آنے دیا گیا، ان کی تدفین سینٹ پیٹرز برگ کے قبرستان میں کی گئی۔ویگنر گروپ کے سربراہ ییوگینی پریگوژن گزشتہ ہفتے پراسرار طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہائوس نے پریگوژن کی موت کا ذمہ دار کریملن کو قرار دے دیا ہے۔