ممبئی ، 19 ستمبر (یو این آئی) ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والے ووڈافون آئیڈیا لمیٹڈ (وی آئی ایل) نے مہاراشٹر کے پونے اور گجرات کے گاندھی نگر میں ٹیلی کام نیٹ ورک کے پانچویں جنریشن
5G
ٹرائل میں 1.5 گیگا بائٹ فی سیکنڈ (جی بی پی ایس) کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار کا دعویٰ کیا ہے ۔ کمپنی نے اتوار کو بتایا کہ وی آئی ایل نے پونے شہر میں کلاؤڈ کور ، نیو جنریشن کے ٹرانسپورٹ اور ریڈیو ایکسیس نیٹ ورکس کی لیب میں اپنا 5 جی ٹرائلز کیا ہے ۔ اس ٹرائل میں ، ایم ایم ویو اسپیکٹرم بینڈ پر 3.7 جی بی پی ایس سے زیادہ کی اسپیڈ حاصل کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ گاندھی نگر اور پونے شہر میں 3.5 گیگا ہرٹز بینڈ 5 جی ٹرائل ڈاؤن لوڈ کی اسپیڈ 1.5 جی بی پی ایس تک رہی ہے ۔