وی آراو دن دہاڑے شراب پی کر سکریٹریٹ میں سوگیا

   

حیدرآباد28ستمبر(یواین آئی) اے پی کے نیلور ضلع میں ایک حیران کن واقعہ منظرعام پر آیا ہے ، جہاں ولیج ریونیو آفیسر (وی آر او) دن دہاڑے شراب پی کر سکریٹریٹ میں سوگیا۔اطلاعات کے مطابق مری پڈو منڈل کے پدمتی نائیڈوپلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا وی آر او رحمت اللہ ووٹر رجسٹریشن کی جانچ کے لئے سکریٹریٹ گیاتھا۔ رات کو وہیں قیام کرتے ہوئے اس نے شراب نوشی کی اور نشہ کی حالت میں سکریٹریٹ ہی میں سو گیا۔یہ منظر دیکھ کر مقامی افراد نے وی آر او کی حالت نیند کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ مری پڈو تحصیلدار نے بتایا کہ وی آر او رحمت اللہ کو کئی بار سمجھایا گیا لیکن ان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس واقعہ پر سوشیل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے اس عہدیدار کے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔