وی آر اے ملازمین کی ہڑتال کو کانگریس کی تائید

   

یلاریڈی ۔ یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل تاڑوائی سداشیو نگر میں آج تلنگانہ کانگریس پارٹی آئی ٹی سیل چیرمین مدن موہن نے وی آر اے ملازمین کی گزشتہ 13 دنوں سے کی جارہی ہڑتال کی تائید کرتے ہوئے فوری ان کیمطالبات پورے کرنے اور حکومت سے اپنا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا ورنہ وی آر اے کے ساتھ مل کر احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بڑی قربانیوں اور مشقتوں کے بعد حاصل کئے گئے تلنگانہ کو ٹی آر ایس حکومت نے بھکاری بنادیا ہے۔ اس موقع پر محمد شریف، لنگا گوڑ، راجیشور ریڈی، راجلو، نیلاروی، جانی ، راجیا، ساجد، سنگیا نائک اور دیگر موجود تھے۔
سی ایم آر چاول، ایف سی آئی کو روانہ کرنے کی ہدایت
میدک۔ میدک ضلع ایڈیشنل کلکٹر مسٹر رمیش نے کہا کہ میدک کے نرساپور ڈیویژن میں ربیع اور خریف سیزن کے سی ایم آر چاول کو ایف سی آئی کو روانہ کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ ایڈیشنل کلکٹر رمیش نے اپنے چیرمین نرساپور ڈیویژن کے رائس ملرس کے مالکوں اور ضلع سول سپلائز آفیسر سرینواس کے ساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران اس بات کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے کہا کہ ربیع سیزن 2020-21 اور خریف سیزن 2021-22 کے چاول 31 اگست تک تمام سی ایم آر چاول ایف سی آئی گوداموں کو منتقل ہو جانا چاہئے۔ اس اجلاس میں آر ڈی او نرساپور وہ اوپیندر ریڈی کے علاوہ نرساپور ڈیویژن کے تمام رائس ملرس کے مالکوں نے شرکت کی۔