بودھن /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ مارکٹ کمیٹی چیرمین و سینئیر بی آر ایس قائد بودھن وی آر دیسائی ایلاوکیٹ کے فرزند پویتم دیسائی کے اچانک دیہانت پر سابقہ ریاستی وزیر و رکن اسمبلی بوھن پی سدرشن ریڈی نے دیسائی ایڈوکیٹ کے گھر پہونچکر آنجہانی کے والد و الدہ سنیتا دیسائی سابقہ چیرمین بلدیہ و پسماندگان کو پرسہ دیا۔ قبل ازیں رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سابقہ ارکان اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن سابقہ رکن اسمبلی آرمور کے علاوہ رکن اسمبلی بانسواڑہ و سابقہ اسپیکٹر ریاستی اسمبلی پوچارام سرینواس ریڈئ نے پریتم دیسائی کے آخری رسومات میں شرکت کی اور آنجہانی کے ورثہ کو پرسہ دیا ۔