وی آر ایز کی ہڑتال کو کانگریسی قائدین کی تائید

   

یلاریڈی میں آج ڈویڑن سطح کے VRA۔ ملازمین کی ہڑتال کی کانگریسی قائد و حلقہ پارٹی کو آرڈینیٹر سبھاش ریڈی نے اپنے قائدین کیساتھ ملکر تائید کرتے مزید کہا کہ ریاستی حکومت VRA۔ ملازمین کو پے اسکیل نافذ کرنے اور انکے ساتھ مکمل انصاف کرنے اسمبلی میں دو مرتبہ وعدہ کرکے آج انھیں نظر انداز کرتے ہو? انکے ڈیمانڈ اور ہڑتال کی طرف توجہ تک نہ دینے کا الزام لگایاانھوں نے کانگریس پارٹی VRA۔ ملازمین کو انصاف دلانے تک انکیساتھ احتجاج کرنے کا عزم ظاہر کیا سبھاش ریڈی نے ریاستی حکومت پر کو ناکام حکمرانی کا الزام لگایا اور فوری ہڑتال کررہے تمام ملازمین کیساتھ انصاف کرتے انھیں فوری پے اسکیل کا اعلان کرنے کا ڈیمانڈ کیا۔ ورنہ احتجاج میں مزیدشدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع منڈل کانگریس پارٹی صدر جناردھن ریڈی۔ ٹاؤن صدر محمد حفیظ۔ قائدین میں پرند راملو۔ چیرنجیلو۔ نظام۔ اور دوسرے موجود تھے۔