وی ایس ٹی ۔ اندرا پارک اسٹیل برج این نرسمہا ریڈی سے موسوم

   

Ferty9 Clinic

450 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر، 19 اگسٹ کو ریاستی وزیر کے ٹی آر افتتاح کریں گے
حیدرآباد۔/17 اگسٹ( سیاست نیوز) وی ایس ٹی تا اندرا پارک تعمیر کردہ اسٹیل برج کو سابق وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر 19 اگسٹ کو اس کا افتتاح کریں گے۔ 450 کروڑ روپئے کی لاگت سے 2.25 کیلومیٹر طویل اسٹیل برج تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے دستیاب ہوجانے کے بعد وی ایس ٹی جنکشن، آر ٹی سی کراس روڈ، اندرا پارک کراس روڈ کے ٹریفک مسائل حل ہونگے۔ اس روٹ پر عوامی بستیوں کے ساتھ تجارتی ادارے، کوچنگ سنٹرس، ہاسٹلس اور کالجس بڑی تعداد میں ہیں جس سے ٹریفک مسائل پیدا ہورہے تھے ان مسائل کو حل کرنے بلدیہ نے اسٹیل برج تعمیر کیا ہے۔ گنجان آبادی والے اس علاقے میں اسٹیل برج سے گاڑی رانوں کو بڑی راحت ہوگی۔ لنگم پلی جنکشن، اشوک نگر کراس روڈ پر بھی ٹریفک مسائل بڑی حد تک حل ہوں گے۔ اسٹیل بریج پر ایل ای ڈی لائیٹس نصب کئے گئے اور 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑیاں چلانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسٹیل برج کے افتتاح کے موقع پر کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر کہا کہ آر ٹی سی ایکس روڈ۔ اشوک نگر، وی ایس ٹی جنکشن پر کئی دہوں کے ٹریفک مسائل حل ہوں گے۔ تلنگانہ کے پہلے وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے آنجہانی این نرسمہا ریڈی کے نام سے اس برج کو موسوم کیا جارہا ہے جنہوں نے اسمبلی حلقہ مشیرآباد کی نمائندگی کی ہے اور کئی دہوں تک وی ایس ٹی مزدور یونین کی قیادت بھی کی ہے۔ ن