وی ایچ پی کیخلاف کارروائی کرنے آسٹریلیائی سینیٹر کی اپیل

   


نفرت پر مبنی جرائم میں دیگر ہندو تنظیمیں بھی ملوث ، سینیٹر ڈیوڈ شوبریج کا تاثر

نئی دہلی: آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز کے اسٹیٹ سینیٹر ڈیوڈ شوبریج نے ہندو انتہا پسند تنظیموں جیسے وشوا ہندو پریشد اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ورکرس کے خلاف کارروائی پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کارگزار وزیر کھیل کود، اسٹیٹ سینیٹر جیف لی کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران استفسار کیا کہ کیا یہ نئی شکل کے نازی گروپوں پر حکومت کی نظر ہے؟ اور اگر ہے تو ان کے تعلق سے ابھی تک کیا کچھ کیا گیا ہے۔ ڈیوڈ نے ایک واقعہ کا حوالہ دیا جس میں چار نوجوان سکھ افراد پر حملہ کیا گیا ، ان کی کار کو درجنوں حملہ آوروں نے گھیر کر انہیں نشانہ بنایا۔ متاثرین نے حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ ہندوستانی تھے۔ انہوں نے بیس بال بیاٹ ، ہتھوڑوں بلکہ کلہاڑی کا تک استعمال کیا۔ ایک متاثرہ شخص نے دعویٰ کیا کہ حملہ آوروں میں سے ایک فرد کو اس نے پہچان لیا جسے اس نے دو ہفتے قبل آر ایس ایس ۔ بی جے پی کی سرپرستی میں منعقدہ کار ریالی میں دیکھا تھا۔ آسٹریلیا میں نفرت پر مبنی جرائم کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف وفاقی بلکہ ریاستی سطح پر بھی حکومتیں مختلف احتیاطی اقدامات کررہی ہیں۔