وی ایچ پی کے سابق سربراہ وشنو ہری ڈالمیا کا دیہانت

   

نئی دہلی 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سابق بین الاقوامی صدر وشنو ہری ڈالمیا کا چہارشنبہ کی صبح یہاں ان کی رہائش گاہ پر دیہانت ہو گیا۔وہ 91 برس کے تھے ۔ ڈالمیا کافی عرصے سے دہلی کے اندرپرستھ اپالو اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ گذشتہ 13 جنوری کو انہیں گھر لایا گیا تھا۔ وی ایچ پی کے ترجمان ونود بنسل کے مطابق ڈالمیا نے بدھ کی صبح نو بجکر 38 منٹ پر دہلی کے گولف لنک واقع رہائش گاہ ‘رادھا رس دھام’ پر آخری سانس لی۔ ڈالمیا کا جسد خاکی شام کو تقریباً تین بجے ان کی رہائش گاہ پر آخری دیدار کے لئے رکھا جائے گا اور اس کے بعد ان کی آخری رسومات ساڑھے چار بجے دہلی کے نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائے گی۔ ڈالمیا رام جنم بھومی تحریک کے معروف رہنماؤں میں سے تھے ۔ 1979 میں وی ایچ پی میں شامل ہوئے وہ 2005 تک بین الاقوامی صدر بھی ر ہے تھے وہ طویل عرصے تک متھرا واقع بھگوان شری کرشن کی جائے پیدائش کے منیجنگ ٹرسٹی بھی رہے ۔