وی بھاسکر ریڈی جی ایس ٹی اپیلیٹ ٹریبونل بنچ کے جوڈیشیل ممبر مقرر

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ہائی کورٹ کے وکیل وی بھاسکر ریڈی کو حیدرآباد میں جی ایس ٹی اپیلیٹ ٹریبونل بنچ کا جوڈیشیل ممبر مقرر کیا گیا ہے ۔ تقرری کمیٹی نے دہلی میں محکمہ محصولات کی تجویز کو منظوری دیدی۔ بھاسکر ریڈی 19 جون 1987 کو بطور وکیل داخلہ لیا تھا ۔ ٹیکس قوانین میں مہارت رکھتے ہیں ۔ انہیں 2022 میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے سینئیر ایڈوکیٹ کے طور پر نامزد کیا تھا ۔۔