نئی دہلی۔21 دسمبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو دیہی روزگار پالیسی میں ایک اہم تبدیلی لانے والے ‘وکست بھارت۔گیارنٹی فار روزگار اینڈ اجیوکا مشن (گرامین)وی بی۔جی رام جی بل 2025کو اپنی منظوری دیدی۔ یہ قانون دیہی خاندانوں کیلئے ہر مالی سال میں مزدوری پر مبنی روزگار کی قانونی ضمانت کو بڑھا کر 125 دن تک کرتا ہے اور بااختیار، جامع ترقی، اسکیموں کے باہمی انضمام (کنورجنس) اور مؤثر انداز میں خدمات کی فراہمی کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے جس سے خوشحال، باصلاحیت اور خود کفیل دیہی ہندوستان کی بنیاد مضبوط ہوگی۔
