وی سی سجنار حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس

   

خصوصی کارروائیوں کیلئے عوام میں مقبولیت کے حامل
حیدرآباد 27 ستمبر ( سیاست نیوز ) مسٹر وی سی سجنار حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس ہونگے ۔ نئے پولیس کمشنر کی حیثیت سے وی سی سجنار کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ آر ٹی سی نائب صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے برسرکار مسٹر سجنار کو حکومت نے اہم ذمہ داری سونپی ہے ۔ سجنار ریاست کی عوام میں خصوصی کارروائی اور اہم آپریشن کیلئے مقبولیت رکھتے ہیں ۔ 1996 بیاچ سے تعلق رکھنے والے وی سی سجنار کا تعلق کرناٹک ہبلی سے ہے ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد انہیں تلنگانہ کیڈر ملا ۔ متحدہ ریاست میںورنگل جنگاؤں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے انہوں نے آئی پی ایس کیرئیر کا آغاز کیا ۔ جس کے بعد کڑپہ کے پلی ویندولہ اے ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ترقی کے بعد نلگنڈہ ، کڑپہ ، گنٹور ، ورنگل اور میدک ایس پی بھی رہے ۔ وی سی سجنار نے سی آئی ڈی میں اکنامک افینس ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دیںاور آکٹوپس ایس پی اور اے پی میں منگل گیری چھٹویں بٹالیں سپرنٹنڈنٹ بھی رہے ۔ جس کے بعد ڈپٹی انسپکٹر جنرل ‘ انسپکٹر جنرل عہدوں پر ترقی ہوئی اور سال 2018 میں انٹلی جنس میں نمایاں خدمات کو انجام دیا ۔ مارچ 2018 سے ستمبر 2021 تک اہم ترین سائبر آباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی اور اہم واقعات رونما ہوئے جس کیلئے شہری انہیں یاد رکھیں گے ۔ ستمبر 2021 میں تلنگانہ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی جی ایس آر ٹی سی ) نائب صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ جنہیں سٹی پولیس کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ ع