٭٭ ویجلنس کمیٹی کی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر رویندر گپتا یونیورسٹی سے اپنے ساتھ یونیورسٹی کے کچھ فائلس لے جانے کی اطلاع ملنے پر ویجلنس انفورسمنٹ کمیٹی نے ڈچپلی سب انسپکٹر گنیش کے ہمراہ ان کی کار کا پیچھا کرتے ہوئے بھکنور ٹول پلازا پر ان کی کار کو روک دیا جس پر وائس چانسلر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا انہیں روکنے کا حق حاصل نہیں ہے ناراضگی ظاہر کی جس پر ویجلنس کے عہدیدارو ں نے وائس چانسلر کے پی اے سبیتا کو ٹول پلازا آفس لے جاکر ٹول پلاز ا آفس میں بٹھاکر پوچھ تاچھ کی اور وائس چانسلر جب تک اپنی کار میں بیٹھے رہے اور ایک گھنٹے کے بعد عہدیداروں نے ان سے چند فائلیں حاصل کرلی ۔ بعدازاں وائس چانسلر نے اپنے عملے کے ساتھ حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگئے ۔