نئی دہلی ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سوشل میڈیا ان دنوں کرکٹ شائقین کیلئے پہلی پسند بن چکا ہے کیونکہ شائقین ٹی وی پر سارا دن متاثر کرتے ہوئے کرکٹ دیکھنے کے بجائے سوشل میڈیا پر مقابلہ دینے کے علاوہ ماہرین کے تجزیوں کے ساتھ ذاتی تبصرے بھی کرنا پسند کرتے ہیں اسی کے تناظر میں سائبر دنیا کے معروف بروائزر یوسی بروائزر نے وی شیر چینل متعارف کیا ہے اور ہند ۔ آسٹریلیا ونڈے سیریز کے ضمن میں اس چینل نے ہندوستانی سابق اوپنر ویریندر سہواگ اور آسٹریلیائی سابق کپتان مائیکل کلارک کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اس چینل کے ذریعہ ہندوستان اور آسٹریلیا میں کروڑوں کرکٹ شائقین مقابلوں کا مشاہدہ کرنے کے علاوہ تجزیوں اور اپنے تبصروں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔