وی وی آئی پیز کیلئے استعمال ہونے والا ایر انڈیا ون طیارہ امریکہ سے دہلی پہنچ گیا

,

   

نئی دہلی : صدر جمہوریہ، نائب صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کی جانب سے خصوصی طور پر استعمال ہونے والا وی وی آئی پی ایرکرافٹ ایرانڈیا ون آج امریکہ سے دہلی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچ گیا۔ سرکاری عہدیدار کے حوالے سے ’’ہندوستان ٹائمس‘‘ نے بتایا کہ بوئنگ 777 ایرکرافٹ کی ڈیلیوری 25 اگست کو ہونی تھیں لیکن بعض تیکنیکی وجوہات کی بناء پر ہندوستان کو حوالگی میں تاخیر ہوئی ہے۔