نئی دہلی 8 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آگسٹا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیس میں گرفتار کرسچین مائیکل نے آج دہلی کی ایک عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف مقررہ 60 دن میں چارچ شیٹ پیش نہیں کی گئی ۔ جج اروند کمار نے تحقیقاتی ایجنسیوں کو 12 فبروری تک جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ درخواست ضمانت میں ادعا کیا گیا ہے کہ ابھی اس معاملہ میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہیں۔ چونکہ چارچ شیٹ نہیں پیش کی گئی اسلئے انہیں ضمانت فراہم کی جانی چاہئے ۔ مائیکل کو دوبئی سے ہندوستان منتقل کیا گیا تھا اور گذشتہ سال 12 ڈسمبر کو گرفتاری عمل میںآئی تھی ۔ اس دوران دہلی کی عدالت نے اس کیس کے ایک اور ملزم راجیو سکسینہ کی ای ڈی تحویل کی معیاد میں چار دن کی توسیع کردی ہے ۔