نئی دہلی22مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن میں وی وی پی اے ٹی مشینوں سے نکالنے والی پرچیوں کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے ٹیلی کی فیصد بڑھانے کے مطالبے کے سلسلے میں انڈین اسٹیٹیکل انسٹی ٹیوٹ نے جمعہ کو ایک رپورٹ الیکشن کمیشن کو سونپ دی۔ الیکشن کمیشن نے اس ادارے کو یہ ذمہ داری دی تھی کہ وہ وی وی پی اے ٹی مشینوں کی پرچیوں کو ای وی ایم سے ٹیلی کا فیصد بڑھانے کے بار ے میں ایک رپورٹ پیش کرے تاکہ پتہ چلے کہ یہ کام کتنا ممکن اور قابل عمل ہے ۔ اسٹیٹیکل انسٹی ٹیوٹ، دہلی کے سربراہ پروفیسر ابھے جی بھٹ نے چیف الیکشن کمیشن سنیل آروڑا، الیکشن کمشنر اشوک لواسا اور سشیل چندر کو اپنی رپورٹ پیش کردی۔