حیدرآباد۔یکم اپریل (سیاست نیوز) کانگریس ہائی کمان نے سینئر قائد وی ہنمنت راؤ کو دہلی طلب کیا ۔ گزشتہ دنوں راہول گاندھی کی تلنگانہ قائدین سے ملاقات کی اطلاع نہ دینے پر ہنمنت راؤ برہم تھے۔ انہوں نے ہائی کمان کو مکتوب روانہ کرکے تلنگانہ انچارج مانکیم ٹیگور پر توہین کا الزام عائد کیا ۔ مکتوب کے بعد ہائی کمان سے انہیں فون کال موصول ہوا جس میں دہلی آنے کی خواہش کی گئی۔ر