و نڈیز ۔ آسٹریلیا دوسرا ونڈے کورونا کی وجہ سے ملتوی

   

بریج ٹاؤن : ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان یہاں منعقدشدنی دوسرا ونڈے عملہ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ملتوی کردیا گیا ۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کورونا سے متاثر ہونے والے فرد کا انکشاف نہیں کیا گیا تاہم مقابلے کو ملتوی کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مزید کہا ہے کہ یہ مقابلہ کب منعقد ہوگا اس کافیصلہ تمام افراد کے معائنے کے نتائج حاصل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔