سرور نگر جیویلری شاپ میں سرقہ ، خاتون گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سرور نگر پولیس نے للیتا جویلرس میں سرقہ کی واردات کو حل کرلیا ہے اور خاتون کو گرفتار کرلیا جو گاہک کے بھیس میں شوروم پہونچی تھی ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون محترمہ سائی سری نے بتایا کہ 24 سالہ جی گوتمی کو گرفتار کرلیا جو کرمن گھاٹ علاقہ کے ساکن نریندر کی بیوی ہے ۔ گوتمی 31 دسمبر کے دن للیتا جویلرس میں خریداری کی غرض سے گئی تھی اور خود کو گاہک کے طور پر پیش کرتے ہوئے سونے کی طلائی چین کا سرقہ کرلیا تھا ۔ پولیس کے مطابق گوتمی شوروم میں پہونچنے کے بعد طلائی چین خریدنے کے بہانے سیلز مین کو توجہ ہٹاکر اصل چین حاصل کرلی اور نقلی چین کو رکھ دیا ۔ ۔ع