جی ایچ ایم سی کونسل اجلاس طلب کرنے بی جے پی کارپوریٹرس کا زور

   

حیدرآباد 26 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے بی جے پی کارپوریٹرس نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈی رونالڈ راس پر زور دیا کہ کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے۔ انھوں نے کہاکہ جنرل باڈی اجلاس پانچ مہینوں سے منعقد نہیں ہوا ہے اور اسٹانڈنگ کمیٹی کا انتخاب بھی زیرالتواء ہے۔ انھوں نے کہاکہ اجلاس میں 2024-25 کے لئے ماقبل بجٹ تبادلہ خیال کرنا بہت اہم ترجیح ہوتا ہے اور یہ جی ایچ ایم سی کونسل اجلاس منعقد ہو تو ہی کیا جاسکتا ہے۔