و1983 ورلڈ کپ ٹیم کے رکن یشپال شرما چل بسے

   

نئی دہلی ۔ ہندوستان کے سابق ٹسٹ کرکٹر یشپال شرما دل کا دورہ پڑنے سے66 برس کی عمر میں چل بسے۔ 66 سالہ یشپال شرما نے37 ٹسٹ اور42 ونڈے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ یشپال شرما 1983 کے ورلڈ کپ کی فاتح ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔وہ 1983 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔ یشپال 1979 سے 1983 تک ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے کچھ برسوں تک سلیکٹر کے طور پر کام کیا۔ انہوں نے 37 ٹسٹ میچوں میں 33.45 کی اوسط سے1606 رنز بنائے۔ یشپال نے ہندوستان کی جانب سے 42 ونڈے میچوں میں 28.48 کی اوسط سے 883 رنز بنائے۔