و36 ویں راجیوگاندھی انڈر 19 ٹی 20 ٹورنمنٹ کا 21 جنوری کو آغاز

   

حیدرآباد ۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) راجیو گاندھی آل انڈیا انڈر 19 ڈے نائیٹ ٹوئنٹی 20 لیگ کرکٹ چمپئن شپ کا 36 ویں ایونٹ 21 تا 24 جنوری منعقد کیا جارہا ہے۔ آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی سی سی کے سابق صدر اور سی ایف آئی کے چیرمین وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ اس مرتبہ بھی یہ ٹورنمنٹ میں ایل بی اسٹیڈیم، وجے آنند گراؤنڈ عطاپور اور عنبرپیٹ واٹر ولکس گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے جبکہ افتتاحی مقابلہ حیدرآباد اور نیپال کے درمیان ہوگا۔ ٹورنمنٹ کی 12 ٹیموں کو پول اے اور پول بی میں منقسم کیا گیا ہے۔ پول اے میں نیپال، حیدرآباد، سی ایف آئی، بہار، ودھربا اور چینائی کی ٹیمیں ہیں جبکہ پول بی میں ملیشیاء، تاملناڈو، آندھراپردیش، بنگلور، کرناٹک اور تلنگانہ کی ٹیمیں ہیں۔