ٹورنٹو: اپوروا مہتا 1986 میں انڈیا میں پیدا ہوئے تھے اور پھر انہوں نے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ان کا شمار آج امریکہ کی کامیاب ترین کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے اور ’سی این بی سی‘ کے مطابق وہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیںسنہ 2010 میں اپوروا امریکی ریاست سیاٹل میں ’ایمازون‘ میں بحیثیت سپلائی چین انجینئر نوکری کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنی نوکری چھوڑی اور سان فرانسسکو منتقل ہوگئے اور وہ اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے تھے لیکن اْس ان کے پاس کوئی آئیڈیا موجود نہیں تھا۔اگلے دو برسوں تک اپوروا نے گیمنگ اور اشتہاری کمپنیاں قائم کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے مطابق ’بدقسمتی سے تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔‘