ِوزیراعظم مودی کی تین ممالک کے دورہ کے پہلے مرحلہ میں قبرص آمد

   

قبرص، 15 جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اپنے تین ممالک کے دورے کے پہلے مرحلے میں آج قبرص پہنچے جہاں صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس نے ذاتی طور پر ہوائی اڈے پہنچ کر مودی کا استقبال کیا۔ مودی کا خصوصی طیارہ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے قبرص کے لارناکہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا جہاں صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس ان کے استقبال کے لیے موجود تھے ۔ ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں ہندوستانی کمیونٹی کے لوگ بھی موجود تھے۔ مودی قبرص کے صدر کی دعوت پر 15 اور 16 جون کو دوروزہ سرکاری دورے پر یہاں آئے ہیں۔ یہ دورہ ہند۔قبرص تعلقات کو خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے وسیع بات چیت ہوگی۔ مودی تین ممالک کے دورے پر ہیں۔ قبرص کے بعد وہ 16 اور 17جون کو کینیڈا میں G-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور واپسی پر کروشیا کا بھی کریں گے ۔