ِّامریکی قونصل جنرل جنیفر لارسن کی وزیر سریدھر بابو سے ملاقات

   

حیدرآباد2جنوری(سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن آئی ٹی سریدھر بابو سے قونصل جنرل امریکہ حیدرآباد جنیفر لارسن نے آج ملاقات کرکے تلنگانہ میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور ان کے مفادات کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا ۔قونصل جنرل جنیفر لارسن نے تلنگانہ میں امریکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور ان کے قیام کیلئے اقدامات سے واقف کروایا۔ وزیر ڈی سریدھر بابو نے قونصل جنرل امریکہ کو حکومت کی انفارمیشن ٹکنالوجی کے متعلق پالیسی اور بیرونی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع اور سہولتوں کی فراہمی کے سلسلہ میں منصوبہ بندی سے متعلق وقف کروایا۔