ٹائپ و شارٹ ہینڈ امتحانات

   

حیدرآباد /8 فروری (آئی این این ) تلنگانہ ریاستی فنی تعلیم و تربیت بورڈ ( ٹی ایس بی ٹی ای ٹی ) کے سکریٹری ڈی وینکٹیشورلو نے مطلع کیا ہے کہ شارٹ ہینڈ امتحانات 23 اور 24 فروری کو اور ٹائپ رائٹنگ امتحانات 2 اور 3 مارچ کو منعقد ہوں گے ۔ بورڈ کے صحافتی اعلامیہ کے مطابق تفصیلات کیلئے متعلق ویب سائیٹ www.sbtet.telangana.gov.in ، http://ousbtet.net.twshportal دیکھے جاسکتے ہیں ۔