ٹائیلٹس بلاک کا افتتاح ایک گھنٹہ قبل انجام دینے پر احتجاج

   

پروٹوکول کی خلاف ورزی کا ریاستی وزیر پی اجئے کمار پر الزام،کانگریس قائدین کی کلکٹر کھمم کو یادداشت

کھمم۔کھمم کے ڈیویژن 36میں ریاستی حکومت کی جانب سے جدید تعمیر شدہ ٹائیلٹ بلاکس کے افتتاح کے موقع پر ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے شرکت کرتے ہوئے افتتاح انجام دیا۔ واضع رہے کہ 36ڈیویژن کے کانگریس کے کارپوریٹر این دیپک چودھری کو بھی ضلع عہدیداروں کی جانب سے اس تقریب میںصبح 11بجے شرکت کی دعوت دی گئی ۔ ٹائیلٹس بلاک کا افتتاح پی اجے کمار نے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ہی افتتاح انجام دے دیا۔ اس مسئلہ کو لیکر 36ڈیویژن کے کانگریس کارپوریٹر نے سخت احتجاج درج کرواتے ہوئے ریاستی وزیر پی اجے کمار کے قافلہ کے سامنے احتجاج درج کروایا۔ دیپک چودھری کو وہاں موجود وزیر کے گن مینس اور پولیس عملہ نے جبراً کھینچتے ہوئے احتجاج سے روک دیا۔ دیپک چودھری نے ریاستی وزیر پی اجے کمار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے ڈیویژن میں پروگرام منعقد کرتے ہوئے میرے پہونچنے سے پہلے ہی ایک گھنٹہ قبل پروگرام کو مکمل کرتے ہوئے پی اجے کمار یہاں سے رخصت ہوگئے جو سراسر نا انصافی پر مبنی ہے۔ پی اجے کمار کھمم میں اسی طرح ہر پروگرام میں عوامی نمائندوں کو بالخصوص کانگریس کے عوامی نمائندوں کو پروٹوکال کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس مسئلہ پر آج کھمم کانگریس آفس میں کھمم ضلع کے کانگریس صدر درگا نے پر ہجوم پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر کا رویہ اپوزیشن قائدین کے خلاف انتہائی افسوس ناک ہے جو جمہوریت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ۔ ین دیپک چودھری جو کھمم کارپوریشن ڈیویژن 36کے کارپوریٹر ہیں ان کے ڈیویژن میں ٹائیلٹس بلاک کا افتتاحی دعوت نامہ بھیج کر بھی مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل وزیر نے پروگرام کو عہدیداروں پر دباؤ ڈالتے ہوئے ختم کروادیا جو پروٹوکال کے خلاف ہے اور وزیر ٹرانسپورٹ جن کا تعلق کھمم ضلع سے ہے وہ کھمم کے اپوزیشن کے قائدین کے خلاف روز مرہ اسی طرح کی حرکتوں پر اتر آئے، دیپک چودری نے جو احتجاج کیا ریاستی وزیر کے کانوائے کے سامنے اس پر کھمم کے ٹو ٹائون پی یس میں دیپک چودھری پر مقدمات درج کروائے گئے۔ جس پر کانگریس پارٹی نے سخت احتجاج درج کرتے ہوئے ریاستی وزیر سے کہا کہ کانگریس پارٹی ہر موڑ پر ریاستی وزیر کے غلط رویہ کے خلاف ان کا تعاقب کریگی۔بعد ازاں کانگریس قائدین نے کھمم کلکٹریٹ پہونچ کر ریاستی وزیر کے خلاف جو پروٹوکال کی دھجیا اڑادی گئیں، اے او کو یادداشت پیش کی۔