ٹائیگر سب سے بڑا ایکشن ہیرو : احمد خان

   

ممبئی۔ ہیروپنتی 2 کے ہدایت کار احمد خان نے اداکار ٹائیگر شراف کی تعریف کی ہے، جنہیں انہوں نے انڈسٹری کا سب سے بڑا اور سب سے کم عمر ایکشن ہیرو قرار دیا ہے۔احمد نے کہا ٹائیگر شراف کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ گھر آنے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔ جس طرح سے وہ کہانی کو پیش کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ وہ اس وقت انڈسٹری کا سب سے بڑا اور سب سے کم عمر ایکشن ہیرو ہے۔انہوں نے مزید کہا جس طرح سے وہ پیچیدہ ایکشن سیکوئنس کو جوڑتا ہے اور انہیں انتہائی آسان نظرآتا ہے، اس سے اس کی مستقل لگن کا اندازہ ہوتا ہے کیونکہ یہ آدمی واقعی اپنے کام میں 200 فیصد لگاتا ہے۔اس کے ساتھ کام کرنے کے لئے اتنا آسان اداکار ہونے کے علاوہ وہ نوجوان لوگوں میں سب سے بڑے اداکار ہیں اور یہ ایک اور وجہ ہے کہ اس کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ایک فائدہ مند تجربہ ہے ۔ اداکار کے پاس سال کے لیے دو فلمیں موجود ہیں، جن میں ہیروپنتی2 عید پر ریلیزہو رہی ہے اور گنپتھ کرسمس پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہیں۔
آرآرآر کا ریلیز سے پہلے ایک ریکارڈ
ممبئی۔ بنگلورو، حیدرآباد اور دبئی کے بعد فلم آر آر آر کی پوری کاسٹ بشمول ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی، اور اداکار جونیئر این ٹی آر اور رام چرن نے بڑودہ میں سردار ولبھ بھائی پٹیل مجسمہ آف یونٹی کا دورہ کیا۔آرآرآر ہندوستان کی اس یادگار کا دورہ کرنے والی پہلی فلم ہے۔ میکرز اور کاسٹ نے بڑودہ کے دورے کی اپنی تازہ ترین تصاویر شائع کی ہیں، جو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھیں، اس طرح فلم کی کامیابی کی امید کو مزید بڑھایا۔ حیدرآباد، بنگلورو، بڑودہ، دہلی، امرتسر، جے پور، کولکتہ، وارانسی سے لے کر دبئی تک فلم بنانے والوں نے ایک وسیع تشہیری منصوبہ تیارکیا ہے جس کے تحت وہ 18-22 مارچ تک فلم کی تشہیر کے لیے ملک کے بڑے ممکنہ بازاروں کا دورہ کریں گے۔