ٹائیگر کی 32 ویں سالگرہ پر کئی انکشافات

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹائیگر شراف کی 32 ویں سالگرہ ہے۔ ان کی سالگرہ کے خاص موقع پر مداحوں سے لے کر بالی ووڈ ستارے بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹائیگر شراف کا گانا پوری گال بات ریلیز ہوا ہے جس نے آتے ہی لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکار جلد ہی ہیروپنتی 2 میں بھی نظر آئیں گے۔فلموں کے علاوہ ٹائیگر شراف سے متعلق کئی کہانیاں ہیں جنہیں سن کر کوئی بھی انگلی دانتوں تلے دبالئے گا۔ تو ان کی سالگرہ کے اس خاص موقع پر آئیے جانتے ہیں ان سے متعلق کچھ ان سنی کہانیاں۔ہیروپنتی کے اداکار کو لوگ ٹائیگر کے نام سے جانتے ہوں گے، لیکن ان کا اصل نام یہ نہیں بلکہ جئے تھا۔ تاہم ان کی ایک حرکت کی وجہ سے انہیں اپنا نام تبدیل کرنا پڑا۔ اس بات کا انکشاف خود اداکار نے انٹرویو میں کیااداکار نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بچپن میں انہیں دانتوں سے کاٹنے کی بری عادت تھی۔ انہوں نے ایک بار اپنے استاد کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں سزا بھی ہوئی تھی۔ہیروپنتی کی تشہیر کے دوران ٹائیگر شراف اپنے گھر ایک شیرنی لے کر آئے، جس کا نام انہوں نے لی رکھا۔ اس فیصلے پر انہوں نے اسپائیڈر مین کا ڈائیلاگ بولتے ہوئے کہا کہ بڑی طاقتوں کے ساتھ بڑی ذمہ داریاں بھی آتی ہیں۔ٹائیگر شراف نے کہا تھا کہ وہ اپنے والد جیکی شراف کے نقش قدم پر نہیں چلنا چاہتے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ مجھے کھیلوں میں دلچسپی تھی، فٹ بال میرا پسندیدہ کھیل تھا لیکن اس وقت میں بچہ تھا اور میرے والد کے دوست مجھے بالی ووڈ میں دیکھنا چاہتے تھے۔ٹائیگر شراف کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب انہیں بستر چھوڑ کر زمین پر سونا پڑا۔ ان کے گھر کا ہر فرنیچر فروخت کردیا گیا تھا۔ اداکار نے اس بارے میں کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے برا تجربہ تھا۔
میں 32 سال سے ویسا ہی ہوں:شاہ رخ خان
ممبئی ۔بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا خیال ہے کہ گزشتہ برسوں میں اْن کے چہرے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ آج بھی ویسے ہی نظر آتے ہیں۔ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران ہوا جو کہ اْن کے نئے آنے والے پروجیکٹ پٹھان کے ٹیزرکے ریلیز ہونے کے چند گھنٹے بعد کیا گیا تھا۔ صارف نے جب سوال کیا کہ آپ اپنی جھلک کب دکھائیں گے تو انہوں نے ہنس کہا میں 32 سال سے ویسا ہی ہوں میں ایک ہینڈ سم اداکار ہوں۔