ٹائیگر 3 میں مداحوں کو ریتک روشن کا انتظار

   

ممبئی ۔ سال کی ایک اور سب سے بڑی فلم کا جہاں مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے وہیں اس سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی ٹائیگر سیریز کی فلم ٹائیگر3 میں اسٹارزکی بھرمار نظر آرہی ہے۔ بالی ووڈ خبری کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ اس فلم میں ریتک روشن بھی فلم میں نظر آئیں گے۔فلم ٹائیگر 3 رواں ماہ 12 تاریخ کو ریلیزکی جائے گی، جس میں شاہ رخ خان بھی چھوٹے سے لیکن ایک اہم کردارمیں نظر آئیں گے۔ تاہم اب تازہ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم میں ریتک روشن بھی شاہ رخ کی طرح مختصر رول میں نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا نے آخری لمحات میں تینوں اسٹارزکو ایک اسکرین پر یکجا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آدیتیہ چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویوکے دوران بتایا کہ ریتک روشن کا سین فلم شوٹنگ ختم ہونے کے بعد فلمایا گیا، یہ قدرے چھوٹا کردار ہے لیکن انتہائی متاثرکن ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ریتک روشن آئیں گے تو مجھے امید ہے کہ تھیٹر میں خوب سیٹیاں بجیں گی۔