ٹائیگر 3 کا جنون 12ویں دن ہی ٹھنڈا پڑ گیا

   

ممبئی ۔ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 نومبر 12کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا زبردست جنون تھا اور پہلے دن فلم نے صرف ہندوستان میں 44.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ فلم کا جنون کم ہوگیا ہے، کیونکہ باکس آفس پر کلیکشن کے اعداد و شمار مسلسل گر رہے ہیں۔ یہ فلم ریلیزکے 12ویں دن صرف 5 کروڑ روپے نہیں کما سکی۔ رپورٹ کے مطابق 12ویں دن یعنی جمعرات کو فلم نے 4.70 کروڑ روپے حاصل کئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ہندوستانی باکس آفس کے ہیں۔ اس فلم میں سلمان کے مدمقابل کٹرینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی ولن کا کردار ادا کیا ہے۔اگر اس فلم کی اب تک کی جملہ کمائی کی بات کی جائے تو 12ویں دن کے کلیکشن سمیت یہ فلم 250 کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹائیگر3 نے ہندوستان میں 12 دنوں میں جملہ 254.46 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ جس تیزی کے ساتھ اس فلم نے باکس آفس پر آغاز کیا تھا اس کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ یہ فلم بمپر پیسہ کمائے گی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ یہ فلم دوسرے ہفتے میں 300 کروڑ کے کلب میں شامل ہو جائے گی۔ تاہم اب ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ۔یہ فلم وائی آر ایف پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی ہے اور اسپائی یونیورس فرنچائزکا حصہ ہے۔ اس فلم کو بنانے میں بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کا بجٹ 350 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ یہوائی آر ایف جاسوس کائنات کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے۔ کیونکہ اس سے پہلے ریلیز ہونے والی اس سیریز کی چار فلموں کا بجٹ اس سے کم تھا۔ وہ چار فلمیں ہیں ایک تھا ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، وار اور پٹھان ہیں۔