ممبئی ۔ بالی ووڈ ایکشن اسٹار سلمان خان کی فلم ٹائیگر3 دیوالی یعنی 12 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد مداح کافی پرجوش ہیں۔ سلمان خان نے ان شائقین کے لیے فلم ٹائیگر3 کا نیا پرومو جاری کر دیا ہے جو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شائقین فلم ٹائیگر3 کے نئے ٹیزرکو بے حد پسند کررہے ہیں۔ فلم کے نئے ٹیزر میں زبردست ایکشن دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سلمان خان یعنی ٹائیگرکی فلم کے ویلن عمران ہاشمی کے ساتھ تصادم دیکھنے کے لائق ہے۔ سلمان خان نے اپنی فلم ٹائیگر3 کی ریلیزکے9 ویں دن ایک نیا پرومو شیئرکیا ہے جو لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔ سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم ٹائیگر3 کا نیا پرومو دکھایا ہے۔ پرومو میں دیکھ سکتے ہیں کہ فلم ٹائیگر3 کے ویلن کے کردار میں عمران ہاشمی کہتے ہیں، اب میری باری ہے۔