ممبئی :سوپر اسٹار سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ کیٹرینہ کیف چہارشنبہ کو ٹائیگر 3 کی بین الاقوامی شوٹنگ کے لئے روس روانہ ہورہے ہیں ۔ آدتیہ چوپڑہ کی فلم ٹائیگر 3 کی پندرہ روزہ شوٹنگ آسٹریا اور ترکی کے علاوہ دیگر پانچ بین الاقوامی مقامات پر ہوگی ۔ کورونا بحران کے دوران کوویڈ قواعد اور پابندیوں کی وجہ سے یش راج فلم کے تمام افراد کو خانگی طیارے سے لے جارہے ہیں ۔