ٹائیگر 3 کی کہانی کا انکشاف

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے دبنگ سوپر اسٹار سلمان خان اورکٹرینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سلمان کی یہ فلم سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ یہ فلم دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں نظر آنے والی ہے۔ تاہم کوئی بھی فلم سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے قابل نہ ہواس کے لئے اس بار سلمان نے فلم کے سیٹ پر سخت انتظامات کیے ہیں۔ادھر سب کچھ خفیہ رکھنے کے بعد بھی ٹائیگر3 کے سیٹ سے ایک خبر باہر آگئی ہے۔ آئی ایم ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق، ٹائیگر اور زویا کسی بڑے مشن پر جانے سے پہلے زویا کے ماضی کے دشمن کی تلاش میں نکلیں گے۔ زویا کا یہ دشمن ٹائیگر کی زندگی میں آنے سے پہلے ہوگا۔ تاہم اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی ایک حقیقی اور بڑے دشمن کے روپ میں سب کے سامنے نظر آنے والے ہیں۔ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ فلم میں ٹائیگر اور زویا کو جس دشمن کی تلاش ہوگی وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران ہاشمی ہو سکتے ہیں۔ تجارتی تجزیہ کار منوبالا وجے بالن نے بھی انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان کی فلم کا اختتام بھی بہت مختلف ہونے والا ہے۔ فلم کا اختتام یش راج فلمز یونیورس کے مستقبل کے پروجیکٹ سے منسلک ہوگا۔ تجزیہ نگار نے ٹویٹ کیا کہ سلمان خان کا ٹائیگر 3 کلف ہینگر پوری یش راج فلمز اسپائی یونیورس کے لیے مناظر ترتیب دے گا۔