بالی ووڈکے دوسوپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی دوستی بہت خاص ہے۔ دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، اس کے علاوہ جب بھی ان کی کوئی بڑی فلم ریلیز ہونے والی ہوتی ہے تو وہ ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔ دوسری جانب ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی فلموں میں خصوصی کردار بھی کرتے نظر آتے ہیں۔ حالیہ رپورٹس سامنے آ رہی ہیں کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر شاہ رخ کے جوان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ تجارتی تجزیہ نگار منوبالا وجے بالن نے ٹائیگر3 کے حوالے سے تازہ ترین حوالوں کا اشتراک کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی ٹائیگر 3کا ٹیزر جوان کی ریلیز کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جسے شائقین سینماگھروں میں دیکھ سکیں گے۔ اگرچہ پروڈیوسرز نے ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ منوبالا کے مطابق ٹائیگر 3 کی پروموشنل حکمت عملی کیا ہوگی۔ منوبالا کے مطابق فلم کاکریکٹر ٹیزر15 اگست کو ریلیزکیا جائے گا۔ 7 ستمبر کو ٹائیگر 3 کا ٹیزر جوان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس کے بعد ٹائیگر 3 کا پہلا ٹریلر28 ستمبرکو ریلیز کیا جائے گا۔ ٹائیگر تھری کا پہلا گانا6 اکتوبر اور فلم کا دوسرا گانا16 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس کے بعد فلم کا دوسرا ٹریلر25 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ اس کے بعد10 نومبر کو سلمان خان کی یہ فلم دنیا بھر میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی بات کریں تو سلمان کی یہ فلم اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ ٹائیگر فلم فرنچائزکی 2 فلمیں کافی کامیاب رہی ہیں۔ اب شائقین کو ٹائیگر3 سے بھی بہت امیدیں ہیں۔ فلم میں ردھی ڈوگرا اور عمران ہاشمی بھی اہم کردار میں ہوں گے۔ فلم کی بات کریں تو اسے منیش شرما ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ فلم کے بجٹ کی رپورٹس کے مطابق یہ تقریباً 250 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ خبریں ہیں کہ فلم میں شاہ رخ خان بھی خاص رول کرنے والے ہیں۔