ممبئی: ’ٹائیگر3‘ کی ریلیز سے قبل سلمان خان اور کٹرینہ کیف نے مداحوں کیلئے خصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ٹائیگر3‘ کو بہت لگن سے بنایا گیا ہے اس لئے مداح اس کے اسپائلرز کا تحفظ کریں۔اداکار نے لکھا کہ اسپائیلرز فلم کو دیکھنے کا تجربہ برباد کردیتے ہیں اور لوگوں کو وہ کام کرنا چاہئے جو درست ہو۔دوسری طرف کٹرینہ کیف نے بھی مداحوں سے اپیل کی کہ ’ٹائیگر3‘ کے پلاٹ میں بہت سارے ٹوئسٹ ہیں جو فلم کو دیکھنے کے قابل بناتے ہیں۔انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ فلم کے اسپائیلرز کو لوگوں کے سامنے مت لائیں تاکہ ٹیم کی محنت ضائع نہ ہو۔ فلم اسٹارس نے کہا کہ انہیں شائقین پر بھروسہ ہے کہ وہ وہی کریں جو صحیح ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ٹائیگر 3 ہماری طرف سے آپ کے لیے دیوالی کا بہترین تحفہ ہے جو ہندی، تامل اور تلگو میں دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔