ٹائیگر3 کی شاندار کامیابی سے سلمان خان مسرور

   

ممبئی ۔ منیش شرما کی ہدایت میں بننے والی فلم ٹائیگر 3 جس میں سلمان خان، کٹرینہ کیف، اور عمران ہاشمی ہیں حال ہی میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے، جس نے کافی جوش و خروش پیدا کیا ہے۔ فلم کو شائقین اور ناقدین دونوں کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔ فلم نے آج تک کا سب سے بڑا آغاز حاصل کیا، دیوالی کی تعطیلات کے مطابق اتوارکو منفرد انداز میں ریلیز ہوئی اورپہلے دن 44 کروڑ روپے سے زیادہ کمائے۔ سلمان خان ٹائیگر 3 کی شاندار کامیابی سے بہت پرجوش ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ویک اینڈ کے دوران ٹائیگر 3 نے باکس آفس پر ہندوستان میں 148.50 کروڑ اور عالمی سطح پر جملہ 240 کروڑکمائے! اس نے سلمان خان اور کٹرینہ کیف کے کیریئر میں بہترین افتتاحی ویک اینڈ کو ریکارڈ کیا ہے اور اس نے ٹائیگر فرنچائز میں سب سے بڑی اوپننگ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ ٹائیگر3 کی اس شاندار کامیابی پر سلمان خان نے اپنے مداحوں اور شائقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اس فلم پر اپنی محبت کی بارش کی جو ان کے دل کے قریب ہے۔ سلمان خان نے ایک بیان میں کہا، میں ٹائیگر 3 کی کامیابی کے لیے شائقین اور شائقین کے ردعمل سے بہت خوش ہوں! انہوں نے فلم کو ایک شاندارآغاز دیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اس فرنچائزکا تیسرا حصہ بھی کامیابی کی کہانی لکھ رہا ہے۔ ٹائیگر ایک فرنچائز ہے جو میرے دل کے قریب ہے۔ لہذا فلم کے بعد اسے زیادہ سے زیادہ محبت والی فلم دیکھنا واقعی خاص ہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ فلم دنیا بھر کے ناظرین کو محظوظ کرتی رہے گی۔