ٹائی بریک قواعد پر فیڈرر، کربر کا محتاط کا ردعمل

   

پرتھ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹینس کے اسٹار کھلاڑیوں راجر فیڈرر اور اینجلک کربر نے آسٹریلین اوپن میں فیصلہ کے لئے مقررہ جدید ٹائی بریک قواعد کا محتاط انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔ نئے سال 2019ء کا گرینڈ سلام ٹورنمنٹ 14 جنوری سے شروع ہورہا ہے جس کے فائنل سیٹ میں پہلی مرتبہ توسیعی ٹائی بریک قواعد روایتی مکمل سیٹ کے بجائے اس وقت نافذ کئے جائیں گے جب اسکور 6-6 پر پہونچ جائے گا۔ فیصلہ کن ٹائی بریک میں کامیابی کے لئے کسی کھلاڑی کو کم سے کم 10 پوائنٹ کے فائدہ کے ساتھ اول تا 10 رہنے کی ضرورت ہوگی۔ اس اقدام کا مطلب یہ ہوا کہ اب چار بڑے خطابی مقابلوں میں مختلف قواعد استعمال ہوں گے۔ صرف فرنچ اوپن میں ہی فیصلہ کیلئے ٹائی بریک کے مروجہ قواعد پر بدستور عمل پیرا ہے۔ فیڈرر نے اس ہفتہ پرتھ میں ہوپ مین کپ کے موقع پر بات چیت کے دوران اعتراف کیا کہ طوفانی فائنل سیٹس میں چند شائقین کسی چیز کی کمی محسوس کریں گے، تاہم فیڈرر نے جو لگاتار تیسرے آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر ساتویں خطاب پر اپنی نظر مرکوز کرچکے ہیں کہ وہ جدید فارمیٹ سے مطمئن ہیں۔ اینجلک کربر نے جو اپنے کھیل کو مضبوط جسمانی ساخت اور تندرستی پر مبنی رکھتی ہیں، کہا کہ اس طریقہ کار سے ملبورن میں ان کے مواقع اثرانداز ہوسکتے ہیں، جہاں وہ 2016ء میں اپنا پہلا خطاب جیتی تھیں۔ جرمنی نمبر 2 کربر نے کہا کہ مجھے کچھ اندازہ نہیں ہے کہ یہ (قواعد) مجھے پسند آئیں گے یا نہیں، ہم (آگے) دیکھیں گے۔ کربر نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے غیرمعمولی طور پر صحت مند اور تندرست ہونا ضروری ہوگا کیونکہ آسٹریلیا کے موسمی حالات کافی گرم اور مربوط ہوتے ہیں۔